crossorigin="anonymous"> پی ایس ایل 9 کے آغاز سے قبل ہی ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا -

پی ایس ایل 9 کے آغاز سے قبل ہی ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا

 پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل ہی ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق  ملتان سلطانز  کے دو اہم فاسٹ بولرز احسان اللہ اور انگلینڈ کے ریس ٹوپلی ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔

دونوں کھلاڑی رواں پی ایس ایل میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے جس کی تصدیق ملتان سلطانز کی مینجمنٹ نے بھی کردی ہے۔

انجری کے شکار احسان اللہ کی پہلے ہی ایونٹ میں شرکت مشکوک تھی۔

پی سی بی نے احسان اللہ کے بارے میں رپورٹ دی ہے کی وہ انجری سے سو فیصد فٹنس نہیں پاسکے، ان کو مزید ریسٹ کی ضرورت ہے، بہتر ہےکہ پی ایس ایل میں ان کو کھلانے کا رسک نہ لیا جائے۔

ریس ٹوپلی کی عدم دستیابی سے متعلق ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے ٹوئیٹ میں بتایا کہ انہیں انگلینڈ کرکٹ کی جانب سے این او سی نہیں مل سکا۔

انگلینڈ کرکٹ نے بھی ریس ٹوپلی  کے انجری سے مکمل نجات نہ پانے کی وجہ سے انہیں آرام کا موقع دیا  گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ  کے نویں ایڈیشن کا آغاز 17 فروری سے ہوگا۔

ملتان سلطانز کی ٹیم اپنا پہلا میچ کراچی کنگز کے خلاف 18 فروری کو ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

Leave a Comment